12

صارفین موسم برسات میں بجلی کے ممکنہ حادثات سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ہدایات پرسختی سے عمل کریں،میپکو ترجمان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) ترجمان نے کہا ہے کہ صارفین موسم برسات میں بجلی کے ممکنہ حادثات سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ہدایات پرسختی سے عمل کریں،بجلی کی تاروں کھمبوں اورٹرانسفارمرزکے نیچے کھڑے ہونے،چھونے،گاڑی کھڑی کرنے،سامان رکھنے اوران پرکپڑے پھیلانے سے گریزکریں،اپنے جانوروں کوبجلی کے کھمبوں اور تاروں کے ساتھ نہ باندھیں،ہاتھ،کپڑے اورجوتے گیلے ہونے کی صورت میں بجلی کے سوئچ،تاراورآلات وغیرہ کونہ چھوئیں،کپڑے سکھانے کیلئے دھاتی تار کے بجائے رسی کااستعمال کریں اور اسے بجلی کے کھمبے یا پانی کے پائپ کے ساتھ نہ باندھیں،بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں اور ٹرانسفارمرزکے نیچے غیرقانونی تعمیرات،سٹالزاور ریڑھیاں نہ لگائیں،کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بجلی تنصیبات سے دوررہیں اور فوری طور پر اس کی اطلاع متعلقہ سب ڈویژن،ڈویژن یاسرکل کے کسٹمرسروس سنٹرکمپلینٹ سنٹرپردیں،میپکوریجن کے تمام افسران اورملازمین کوبھی ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے،بارشوں سے متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کرنے اورشکایات کے ازالہ کیلئے سیفٹی ہدایات اورقوانین پر سختی سے عمل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں