10

صارفین موسم برسات میں بجلی کے ممکنہ حادثات سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ہدایات پرسختی سے عمل کریں،ایڈیشنل چیف انجینئر سرور مغل

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل چیف انجینئر محمد سرور مغل نے کہا ہے کہ میپکو صارفین موسم برسات میں بجلی کے ممکنہ حادثات سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ہدایات پرسختی سے عمل کریں،بجلی کی تاروں کھمبوں اورٹرانسفارمرزکے نیچے کھڑے ہونے،چھونے،گاڑی کھڑی کرنے،سامان رکھنے اوران پرکپڑے پھیلانے سے گریزکریں،اپنے جانوروں کوبجلی کے کھمبوں اور تاروں کے ساتھ نہ باندھیں،ہاتھ،کپڑے اورجوتے گیلے ہونے کی صورت میں بجلی کے سوئچ،تاراورآلات وغیرہ کونہ چھوئیں،بہاولپور سرکل کے زیر انتظام تمام سب ڈویژنل افسران کو جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ صارفین کی آگاہی کے لئے مہم چلائیں،تاکہ بارشوں کے موسم میں حادثات سے بچاؤ ممکن ہوسکے،انہوں نے بجلی تنصیبات سے ممکنہ طورپر رونما ہونے والے حادثات سے بچاؤ کے لئے صارفین سے اپیل کی کہ کپڑے سکھانے کے لئے دھاتی تار کے بجائے رسی کا استعمال کریں اور اسے بجلی کے کھمبے یاپانی کے پائپ کے ساتھ نہ باندھیں،بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں اور ٹرانسفارمرزکے نیچے غیرقانونی تعمیرات،سٹالزاور ریڑھیاں نہ لگائیں،کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بجلی تنصیبات سے دوررہیں اور فوری طور پر اس کی اطلاع متعلقہ سب ڈویژن،ڈویژن یاسرکل کے کسٹمرسروس سنٹرکمپلینٹ سنٹرپردیں،میپکو سرکل بہاولپور کے تمام افسران اورملازمین کوبھی ہدایات دی ہیں کہ وہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے،بارشوں سے متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کرنے اورشکایات کے ازالہ کیلئے سیفٹی ہدایات اورقوانین پر سختی سے عمل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں