7

صارفین کیلئے ریجن بھر کے شکایات سنٹرز کو اپ گریڈ کردیا گیا،چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق

ملتان(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے کہا ہے کہ پرائیویٹ الیکٹریشنز سے بجلی تنصیبات پر کام کروانے والے میپکو اہلکاروں اور افسران کا محاسبہ کریں گے اور ان کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیاجائیگا،صارفین کی سہولیات کے لئے ریجن بھر کے شکایات سنٹرز/کمپلینٹ سنٹرز کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے اور گھر بیٹھے شکایات کے اندراج اور ازالے کے لئے ای کچہریوں کا انعقاد کیاجارہاہے،جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ای کچہری کے موقع پر کیا،انہوں نے کہا کہ صارفین شکایات کے اندراج کے لئے اپنے بجلی بلوں پر درج نمبرز پر رابطہ کریں،صارفین اپنے بجلی بل بروقت جمع کروائیں تاکہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا سلسلہ جاری رہ سکے،چیف ایگزیکٹو آفیسر نے آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی کہ جلنے اور خراب ہونے والے ٹرانسفارمرز کم سے کم وقت میں تبدیل کئے جائیں اور بجلی کی فراہمی جاری رکھنے کے لئے ٹرالیاں نصب کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ صارفین کی تکریم اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ ہمارا فرض ہے۔ صارفین سے غیر اخلاقی رویہ اپنانے والے افسران و سٹاف کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیاجائیگا، انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے قیام مقصد صارفین کے مسائل فوری طورپر حل کرنا ہے،افسران شکایات مراکز میں خود بھی چیکنگ کریں اور شکایات کے ازالے پر مامور سٹاف کی ٹی اینڈ پی اور سیفٹی ایس او پیز کی کارکردگی بھی چیک کریں،باربار جلنے والے ٹرانسفارمرز کی استعدادکار میں اضافہ کیاجائے اور خطرناک مقامات کی ہنگامی بنیادوں پر درستگی یقینی بنائی جائے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئراکرام الحق نے تین بجے دوپہر سے پانچ بجے سہ پہر تک مسلسل دو گھنٹے جاری رہنے والی ”ای کچہری“میں 41صارفین کی شکایات سُنیں جس میں نئے کنکشنوں کی تنصیب، خراب میٹروں کی تبدیلی، سپلائی میں تعطل آنے، کم وولٹیج، خراب ہونے والے ٹرانسفارمرز کی تبدیلی، ٹرانسفارمرز کی استعدادکارمیں توسیع، نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب، پی وی سی /لوٹینشن تاروں کی تبدیلی،ہائی ٹینشن /لوٹینشن پروپوزلز،لائن کی تنصیب،بل موصول نہ ہونے اور دیگر نوعیت کی درخواستوں پر احکامات جاری کئے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے صارفین سے درخواست کی کہ وہ اپنے ذمہ واجب الادا بلوں کی بروقت ادائیگی کرکے اپنا فریضہ پوراکریں۔ انہوں نے تمام آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز، ایگزیکٹو انجینئرز اور ایس ڈی اوز کو براہ راست فونز کرکے صارفین کی درج ہونے والی شکایات پر رابطہ کیا اور ان شکایات پر فوری کاروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ریجنل شکایات سنٹر عرفان محمود صدیقی اور ایس ڈی او ریجنل شکایات سنٹر شبیر احمدنے بھی ای کچہری میں صارفین کی شکایات سُنیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں