10

صارفین کی شکایات کے ازالے کو اولین ترجیح بنایا جائے،سی ای او میپکو انجینئر اکرام الحق

ملتان(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے کہا ہے کہ عاشورہ پر صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے خصوصی اقدامات کر لئے گئے ہیں،میپکو میں خصوصی کنٹرول روم کے قیام کے علاوہ افسران اور ملازمین کی ڈیوٹیاں بھی لگادی گئی ہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اضافی ٹرانسفارمرز اور ٹرالیوں کی موجودگی کو یقینی بنایا گیا ہے،وہ میپکو ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ سپریٹنڈنگ انجینئرز کے خصوصی جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ صارفین کی شکایات کے ازالے کو اپنی اولین ترجیح بنالیں،بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایاجائے،زیر التواء صنعتی اورکمرشل کنکشنز کوترجیحی بنیادوں پر لگائیں،ریکوری مہم اور لائن لاسز میں کمی کے لئے تمام تر فوری اقدامات کو بروئے کار لایاجائے،تاکہ کمپنی کی کارکردگی مزیدبہتر ہوسکے،انہوں نے میپکو ریجن میں لائن سٹاف کی سیفٹی اور پرائیویٹ الیکٹریشنز کے سرکاری تنصیبات پر کام کرنے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام سپریٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی کہ لائن سٹاف کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنایاجائے اور اگر کہیں پرائیویٹ الیکٹریشن کام کرتے ہوئے پایا گیا تو متعلقہ ایس ڈی او ز اور ایکسین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ بجلی کے تقسیمی نظام کی بہتری اور اسے مضبوط کرنے کے لئے فیڈرز کی ایریاپلاننگ اور جی آئی ایس میپنگ کی جارہی ہے،جبکہ اوورلوڈ فیڈرز کی نشاندہی کرکے انہیں دو حصوں میں تقسیم کیاجارہا ہے،چیف ایگزیکٹو آفیسر نے تمام ایس ایز کو ہدایت کی کہ رواں مالی سال 2021،22 کے دوران لوٹینشن اور ہائی ٹینشن سکیموں کے منصوبے بنائے جائیں اور ان پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے،اس موقع پر جنرل منیجر آپریشن محمد یعقوب شیخ، جنرل منیجر ٹیکنیکل عبدالاحد، ڈائریکٹرجنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن لیاقت علی میمن، چیف انجینئر ٹی اینڈ جی صدیق اللہ خان، چیف انجینئر ڈویلپمنٹ اللہ یار خان، چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن محمد نعیم، چیف انجینئر پلاننگ رانا عبدالستار،ڈپٹی کمرشل منیجر میپکو ہیڈ کوارٹر اسد حماد،منیجر سی پی اینڈ سی فنانس محمد آفتاب فضل، منیجر ایم اینڈ ٹیIملک اشفاق اعوان، پراجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن رانا محمد ایوب اور تمام آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں