15

صارفین کے لئے بری خبر، بجلی 1 روپیہ 95 پیسے فی یونٹ تک مہنگی ہونے کاامکان

لاہور(بیورو رپورٹ)بجلی صارفین کے لئے بری خبر، اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپیہ 95 پیسے فی یونٹ تک مہنگی ہونے کا امکان ہے،بتایا گیا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہو گئی، نیپرا نے فیصلہ محفوظ کر لیا جو بجلی مہنگی کرنے سے متعلق بعد میں جاری کرے گی،گزشتہ ماہ ڈیزل سے 22 روپے 62 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سے 18 روپے 24 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، سی پی پی اے نے بجلی ایک ماہ کیلئے 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں