11

صحت سہولت پروگرام کا دائرہ پورے ملک تک وسیع کردیا ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ صحت سہولت پروگرام حکومت کا ایک انقلابی پروگرام ہے۔صحت سہولت پروگرام کا دائرہ پورے ملک تک وسیع کردیا ہے،ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی زیر صدارت صحت سہولت پروگرام کا اہم اجلاس میں کیا،وڈیو لنک پر وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد اور خیبرپختونخوا کے وزیر تیمور ظفر جھگڑا بھی شریک ہوئے،اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے نمائندے بھی شریک ہوئے،انہوں نے کہا کہ صحت سہولت پروگرام کا دایرہ پورے ملک تک وسیع کردیا ہے،اب کسی بھی غریب کو اپنے علاج کیلئے دربدر کی ٹھوکریں نہیں کھانا پڑیں گی،ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت فاٹا تھرپارکر خیبرپختونخوا،آزاد جموں کشمیر کے تمام لوگوں کو ہیلتھ کارڈ کے تحت مفت علاج کی سہولیات میسر ہیں،پنجاب کے سات اضلاع کے لوگوں کو بھی یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت تمام لوگوں کو مفت علاج کی سہولیات میسر ہیں،اسلام آباد گلگت بلتستان کے تمام۔مستقل رہائشیوں کو جنوری 2022 سے ہیلتھ کارڈ کی سہولت موجود ہو گی،انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں 19 ملین خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ کے تحت علاج کی مفت سہولیات میسر ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں