10

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سندھ اور پشاور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سندھ اور پشاور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی،جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 175A کے تحت ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی،صدرمملکت نےسندھ ہائیکورٹ کیلئے جسٹس مسز راشدہ اسد، جسٹس عبدالمبین لاکھو اور جسٹس ذوالفقار علی سانگی کے ناموں کی منظوری دی جبکہ پشاور ہائیکورٹ کیلئے جسٹس صاحبزادہ اسداللہ، جسٹس محمد نعیم انور اور جسٹس وقار احمد کے ناموں کی منظوری دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں