23

صدرپاکستان ہاؤس میں ٹیکس محتسب بارے آگہی سیمینار،چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان کے صدر ظفر اقبال صدیقی،چیئرمین احتشام الحق کی بھی شرکت

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)اسلام آباد میں صدر پاکستان ہاؤس میں منعقدہ ٹیکس محتسب بارے آگہی سیمینار میں ملتان سے ظفر اقبال صدیقی،احتشام الحق نے شرکت کی،سیمینار کا اہتمام وفاقی ٹیکس محتسب نے کیا،جس میں صوبہ پنجاب اور کے پی کے تاجر و صنعتکارنمائندگان نے شرکت کی، جنوبی پنجاب سے چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے صدر ظفر اقبال صدیقی،چیئرمین احتشام الحق نے نمائندگی کی،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب پاکستان کا آئینی ادارہ ہے،جو ٹیکس حکام کی طرف سے بد انتظامی کرپشن بد نیتی پر مبنی تاخیری حربے سسٹم کی بہتری ٹیکس گزاروں کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے اپنا بھرپور آئینی کردار ادا کررہا ہے،انہوں نے کہا کہ صنعتکار و تاجر ایف بی آر کے ہر شعبہ ٹیکس،انکم ٹیکس،سیلز ٹیکس،کسٹم ڈیوٹی،سینٹرل ایکسائزبارے درپیش مشکلات کے ازالہ کیلئے ایف ٹی اوکے علاقائی دفاتر یا براہ راست مرکزی دفتر سے تحریری یا ایف ٹی او پورٹل پر شکایات درج کرائیں،شکایات پر فیصلہ 48دن کے اندر ہو گا اور فیصلہ پر عملدرآمد ڈیڈھ ماہ میں ہو رہا ہے،انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 2020 میں ایسی 3555شکایات پر ٹیکس گزاروں کے مسائل حل ہوئے،ٹیکس انتظامیہ کی بد نظمی کرپشن،بدنیتی بلاوجہ تاخیر کی روک تھام کیلئے کئی اصلاحی فیصلے کئے گئے،ٹیکس وصولی کے نظام کو شفاف اور بلا تاخیر بنانے ٹیکس چوری روکنے اور چوری شدہ ٹیکس کی وصولی پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ادار ہ کی تعریف کی اور کہا کہ صدر پاکستان بھی ایف ٹی اوکا فائنل اپیل فورم ہونے کے ناطے اس ادارے کو سستا بروقت انصاف دینے والا ادارہ سمجھتے ہیں ٹیکس گزاروں کو اس ادارہ پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے اپنے ٹیکس مسائل کے حل کے لیے فوری رجوع کرنا چاہیے یہ ادارہ شکایت درج ہونے پر فوری سماعت ملاحظہ ریکارڈ تفتیش مسئلہ کی تشخیص و موقع ملاحظہ کرکے ایف بی آر کی ہدایات اور فیصلہ جاری کرتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب کسی بھی عمومی اجتعمائی مسئلہ پر اذ خود نوٹس جاری کرکے فیصلہ بھی کر سکتے ہیں فیصلہ پر عمل در آمد کی بھی کڑی نگرانی کی جاتی ہے ایف ٹی اوکے اس عمل سے اربوں روپے ٹیکس چوری کی روک تھام اور ریکوری بھی ہوئی ہے ایف ٹی آفس کی جانب سے محکمہ کی تعارفی وکارکردگی پربھی سیمینار میں بریفنگ دی گئی ایف ٹی او مشتاق احمد سکھیرااور ایف ٹی او ملتان ریجنل ایڈوائزر خواجہ سلیم رضا آصف نے تاجروں صنعتکاروں کو درپیش اہم مسئلہ ٹیکس ریفنڈ کی جلد ادائیگی کرانے اور دیگر شکایات کی جلد فوری ازالہ کی یقین دہانی کرائی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں