10

صفائی آپریشن میں مزید بہتری لانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جارہا ہے،ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر

ملتان(سٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخر الاسلام ڈوگر نے کہا ہے کہ کمپنی اور فیلڈ سٹاف کی کارکردگی میں اضافے اور موثر مانیٹرنگ کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جارہا ہے،تاکہ شہر میں صفائی آپریشن میں مزید بہتری لائی جاسکے،انہوں نے کہا کہ نجی آئی ٹی کمپنی کی معاونت سے کمپنی میں پیپر لیس ورکنگ سسٹم اور پروکیورمنٹ سمیت انتظامی معاملات کی آن لائن ایپ تیار کی جارہی ہے جس سے کمپنی کی استعداد کار میں نمایاں اضافہ ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی آئی ٹی کمپنی کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر نجی آئی ٹی کمپنی نے کمپنی حکام کو موبائل ایپ اور انٹر پرائز ریسورس پلاننگ سسٹم پر بریفننگ بھی دی،منیجنگ ڈائریکٹر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخر الاسلام ڈوگر کا کہنا تھا کہ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے اور عوامی توقعات کی تکمیل کیلئے کمپنی کو جدید سسٹم پر منتقل کیا جارہا ہے،موبائل ایپ کے ذریعے شہری صفائی کے متعلق کوئی بھی شکایت آن لائن درج کراسکتے ہیں،جس پر فوری متعلقہ افسر اور سپروائزر کارروائی کرنے کا پابند ہوگا،فخرالسلام ڈوگر نے مزید کہا کہ اس جدید سسٹم سے کمپنی کے تمام شعبے باہمی آن لائن منسلک ہونگے اور تمام دفتری و فیلڈ کے معاملات پر تمام سٹیک ہولڈرز آن لائن ہونگے،اسں موقع پر آئی ٹی کمپنی اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے حکام کے مابین نئے سسٹم پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا،سی ای او فخرالسلام ڈوگر کا کہنا تھا کہ تمام قواعد و ضوابط کی تکمیل کے بعد سسٹم آن لائن کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں