6

صنعت زارمیں شجرکاری تقریب،وطن عزیز کو سرسبز و شاداب بنانا قومی ذمہ داری ہے،سبین گل

ملتان(سٹاف رپورٹر)ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب سبین گل خان نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے،پلانٹ فار پاکستان مہم دراصل ملک و قوم کو سرسبز و خوشحالی کی طرف گامزن کرنا ہے، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کا ویژن پوری دنیا کیلئے ایک بہترین مثال ہے اور وہ وقت دور نہیں جب پورا ملک ہر طرف سے سرسبز نظر آئے گا،اس مہم کے حوالے سے سول سوسائٹی کے ا داروں اور عوام کی شرکت حوصلہ افزاء ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پلانٹ فار پاکستان مہم کے سلسلے میں شعور ترقیاتی تنظیم، محکمہ سوشل ویلفیئر، محکمہ جنگلات (توسیع) کے اشتراک سے صنعت زارمیں شجرکاری تقریب میں کیا،اس موقع پرڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مزمل یار، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر (توسیع) چودھری محمد افضل، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات ظفر اقبال، منیجر صنعت زار مہر مظہر عباس، چیئرمین دارالامان شاہد محمود انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک بشر دو شجر کی مہم دراصل احساس ذمہ داری کو اجاگر کرنا ہے تاکہ قوم کا ہر فرد شجرکاری کی مہم میں اپنے حصے کا کردار ادا کرسکے کیونکہ آنے والے وقت میں ہماری نسل نو کو جو سب سے بڑا چیلنج درپیش ہونا ہے اس کا تعلق ماحولیات سے ہوگا، موجودہ حالات میں موسمیاتی تغیرات کا مقابلہ زیادہ درخت لگانے سے کیا جاسکتا ہے۔ فاریسٹ آفیسر رفیق ممتاز اور صدر سول سوسائٹی فورم ملتان ڈاکٹر عرفان احمد پراچہ، چیئرمین شعور ترقیاتی تنظیم ڈاکٹر ہمایوں شہزاد، چیف کوآرڈینیٹر سول سوسائٹی فورم ملتان میڈم گلناز کاشف، امیر نواز ملک، چودھری منصور احمد، میاں وقاص فرید قریشی، ملک محمد یوسف، شمائلہ ایاز شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرمی کی شدت کا مقابلہ کرنے کیلئے درخت بہترین ذریعہ ہیں اگر قوم کا ہر فرد اپنے حصے کے دو پودے لگائے تو بلاشبہ پورا ملک سرسبز و ہریالی کا منظر پیش کرے گا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار میں سایہ دار و پھل دار پودے لگائے گئے اور ملک و قوم کی سلامتی اور پلانٹ فار پاکستان کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں