12

صنعت کاروں‘ برآمد کنندگان کو ترقی یافتہ‘ مضبوط پاکستان مبارک ہو،فردوس عاشق

لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جعلی راجکماری کی چھوٹی اور بڑی کنیز نے آج پھر جھوٹ اور بے بنیاد الزامات لگا کر غلیظ ذہنیت کا مظاہرہ کیا،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پر گمراہ کن الزام لگانے والی اس کنیز کو شرم آنی چاہیے اور پہلے لیگل نوٹس کا جواب دینا چاہیے،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو گاڑی چھوٹی کنیز کے سیسلن مافیا کی طرح کسی نے گفٹ نہیں کی،جس گاڑی کا ذکر کیا گیا ہے وہ والد مرحوم کے انتقال کے بعد وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ملی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے اثاثے الیکشن کمشن اور ایف بی آر میں ڈیکلیئر ہیں،تصدیق کی جا سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تقرر اور تبادلے کے حوالے سے میرٹ اور شفافیت کی پالیسی پر کاربند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا جعلی ٹی ٹیز کے موجد بھگوڑے لیڈر، جعلی راجکماری اور جعلی خادم اعلیٰ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں