5

صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کی اپ گریڈیشن کیلئے 35 کروڑ مختص

وہاڑی،ڈپٹی کمشنر مبین الٰہی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی میں اجلاس ہوا،اجلاس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لیا گیا،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب سے بجٹ میں ڈی ایچ کیو کیلئے 35 کروڑ روپے مختص کرائے گئے ہیں،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کارڈیک کیئر یونٹ،نیورو ٹراما اور سنٹرل آکسیجن سپلائی سسٹم قائم کئے جائیں گے،اینجیوگرافی مشین لگائی جائے گی جس سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں اینجیو پلاسٹی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ میموگرافی مشین بھی خریدی جائے گی۔ڈاکٹرز کو رہائش کی مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی. ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کو ٹیچنگ ہسپتال کے درجہ پر لے جایا جائے گا ہسپتال کے جن آلات اور مشینری کی مرمت کی ضرورت ہے انہیں ٹھیک کرایا جائے گا۔ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کے تمام معاملات کو درست کیا جا ئے گااور انتظامی معاملات اور ڈسپلن کو بہتر بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں