21

صوبائی وزیرتوانائی اختر ملک کا یونین کونسل 113 ردمیں ترقیاتی سکیموں کا افتتاح

ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیرتوانائی ڈاکٹراختر ملک نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ مخدوم زین حسین قریشی کے ہمراہ یونین کونسل 113 رد میں ترقیاتی سکیموں کے افتتاح کے موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی فلاحی کاموں کی جانب توجہ دیئے ہوئے ہے عوام کو ہرسہولت دینے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں،ہم نے پنجاب کو خطہ کا ایسا صوبہ بنادیا ہے جہاں سے ائیرایمبولینس سروس کاآغازکردیاگیاہے،اب دوردرازکے علاقوں سے مریضوں کو ہسپتال منتقل کیاجاسکے گا اور کسی بھی حادثہ کی صورت میں فوری زخمیوں کو ہوائی جہاز پرہسپتال پہنچایاجائے گا،یہ ایک عوامی خواب تھا جسے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پورا کردیا ہے،وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پرحکومت پنجاب نے تمام بجٹ عوامی فلاحی کاموں پرخرچ کررہی ہے عوام کے لئے دس لاکھ روپے تک فی خاندان ہیلتھ کوریج کی سہولت دینے کاسلسلہ شروع کردیاگیاہے دسمبرتک وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکی قیادت میں مکمل ہوگاہم جتنے بھی منصوبے دے رہے ہیں وہ عوام کی زندگی کوبہتربنانے کیلئے دیئے جارہے ہیں،بعدازاں وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر ملک اختر کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے یونین کونسل نمبر73 کائیاں پورمیں ڈوگربرادری اورآرائیں برادری نے ملک حسن دین ڈوگر ،چوہدری مقبول آرائیں،چوہدری شبیرآرائیں،چوہدری یاسین آرائیں،ملک رمضان ڈوگر ملک اسلام دین ڈوگر سجاد ڈوگرنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن چھوڑکر pTI میں شمولیت اختیارکی اس موقع پرعمرنواز خان بابر، لطیف گجر، شیخ یونس، چوہدری انور، ملک غلام حسین،بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں