8

صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹراخترملک نے یونین کونسل نمبر 114 میں زیرتعمیر سڑک کا افتتاح کردیا

  1. ملتان،صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرکے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے امریکی سی آئی اے کو دو ٹوک جواب دے کرثابت کیا کہ ہم آزاد ملک ہیں،صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ پاکستان میں وہ حکمران بھی گزرے ہیں جو امریکا تو دور انڈیا تک کو جواب دینے کی ہمت نہیں رکھتے تھے،انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام عمران خان کے اس بیان کی تائید کرتی ہے اور وزیراعظم پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے،صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے مزید کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے،انکا کہنا ہے کہ اسرائیلی نومنتخب وزیر اعظم نے واضح کہا ہے کہ وہ پاکستان کو اپنا دشمن نمبر ایک سمجھتے ہیں،میری پاکستانی عوام سے گزارش ہے کہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ مکمل کریں،جب ہم اسرائیلی پراڈیکٹ خریدتے ہیں تو اصل میں ہم انکو معاشی طور پر مضبوط کر رہے ہوتے ہیں،یہ یہودی ہمارے پیسہ سے ہی فلسطینوں پر ظلم کے پہاڑ گراتے ہیں،ڈاکٹر اختر ملک نے مزید کہا کہ یہ ہماری حکومت کی ہی خارجہ پالیسوں کا تسلسل ہے کہ فلسطین کا مسئلہ حل ہونے کے بعد اب انڈین وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت کو جمع کرکے کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کیلئے ان کے ساتھ مشاورت شروع کرنے کافیصلہ کیاہے انشاء اللہ کچھ ہی سالوں میں کشمیر آزاد ہوگا ہماری حکومت اور عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے یونین کونسل نمبر 114بلی والا این 5میں زیر تعمیر سٹرک کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا،اس موقع پر میاں نذرآرائیں،انجینئرمحمدعلی،رمضان احمد،ریاض جانباز،میاں حنیف ۔میاں مظہر،میاں بلال۔پیرناصرشاہ۔چوہدری غلام عباس۔راناعمران شمشاد۔ملک عبدالروف ۔میاں ریاض میئو۔میاں حمید۔میاں خالدبشیر۔میاں عمران خورشید طارق مان سمیت دیگر ہمراہ تھے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے مزید کہاکہ اس سٹرک کی تعمیر پر ایک کروڑ روپے لاگت آئی ہے اس کی تعمیر سے بہاول پور روڑ سے قصبہ مڑل تک کی عوام کو سفر کی بہترین سہولت میسر ہوگی اس طرح اس کی تعمیر مکمل ہونے پر عوام کا درینہ مطالبہ بھی پوراہوگا ہم عوام کو ہرممکن سہولیات دینے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں پنجاب حکومت کا بجٹ جنوبی پنجاب کی عوام کیلئے تحفہ ثابت ہوگا پنجاب حکومت عوام کی ترقی پر یقین رکھتی ہے اور ان کیلئے تمام وسائل حل کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں