12

صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ،قیدیوں کے مسائل بارے سپرنٹینڈنٹ جیل کو ہدایات

ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ، دورے کے دوران فیاض الحسن چوہان کا عوامی انداز، زمین پر بیٹھ کر قیدیوں سے بات چیت کی،صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کی جانب سے جیل میں سہولیات بارے استفسار کیا گیا،فیاض چوہان نے ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کے مسائل پر سپرنٹینڈنٹ جیل کو ہدایات جاری کیں،صوبائی وزیر نے جیل میں طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ڈاکٹر کو ہدایات بھی دیں،فیاض چوہان نے قیدیوں سے سوالات کئے،کیا آپ لوگوں پر جیل انتظامیہ تشدد کرتی ہے؟ جیل انتظامیہ ملاقاتیوں سے پیسے وصول کرتےہیں؟صوبائی وزیر نے قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات بارے میں بھی پوچھا،قیدیوں کی جانب سے وزیرجیل خانہ جات کو سب اچھا کی رپورٹ کی،فیاض الحسن چوہان نے جیل کے مختلف حصوں کا وزٹ بھی کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں