9

صوبائی وزیر یاسمین راشد کا نشتر ٹو ہسپتال کا دورہ،تعمیراتی منصوبے کا معائنہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت جنوبی پنجاب میں صحت کی سہولیات میں بہتری کے منصوبوں پر کام کررہی ہے،تاکہ عوام کو علاج معالجہ کی جدید اور معیاری سہولیات میسر آسکیں،یہ بات انہوں نے نشتر ٹو ہسپتال کے تعمیراتی منصوبہ کا معائنہ کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب نادر چٹھہ، وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی رانا الطاف، چیئرمین پی ایچ اے ملتان اعجاز جنجوعہ بھی موجود تھے،صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ 8 ارب84 کروڑ روپے مالیت کا یہ منصوبہ جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے تحفہ ہے،اس کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے،صوبائی وزیر نے کہا کہ 58 ایکڑرقبہ پر مشتمل نشتر ٹو میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کیلئے بھی جگہ مختص کی گئی ہے،500 بیڈز پر مشتمل پانچ منزلہ ہسپتال کی عمارت کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جارہا ہے،اس منصوبہ میں مریضوں کے لواحقین کیلئے تین منزلہ سرائے بھی تعمیر کی جا رہی ہے،جس میں 200 افراد کی رہائش کی گنجائش ہوگی،ڈاکٹر اور دیگر طبی عملہ کیلئے رہائشی بلاک بھی تعمیراتی منصوبہ کا حصہ ہے،بجلی کی فراہمی کیلئے 450 ملین کا گرڈ سٹیشن بھی تعمیر کیا جائے گا،متبادل پاور سپلائی کیلئے چار بڑے جنریٹر بھی نصب ہوں گے،مرکزی عمارت کا ڈھانچہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے،عمارت میں کولنگ اور ہیٹنگ کا مرکزی نظام بھی نصب ہو گا طبی آلات و مشینری کی جلد خریداری کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں