12

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی کا مچھلی مارکیٹ چوک کا معائنہ،سیوریج بائی پاس منصوبے کا جائزہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محمد ندیم قریشی نے کہا کے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے 3 سالہ دور اقتدار میں مملکت خداداد کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا ہے،پچھلے ڈیڑھ سال سے کورونا وائرس کے باوجود ملکی معیشت بہتر سے بہتر ہو رہی ہے،وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے ملتان کے درینہ مسائل کے حل کیلئے خزانے کے منہ کھول دئیے ہیں اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ملتان شہر کے سب سے بڑے سیوریج اور واٹر سپلائی کے مسئلوں کیلئے اربوں روپے کے فنڈز فراہم کر دئیے ہیں اور ایسے ترقیاتی کاموں کی سابقہ ادوار میں مثال نہیں ملتی،انہوں نے ان خیالات کا اظہار افشار چوک مچھلی مارکیٹ پر سیوریج منصوبے پر جاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا،منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال بھی ہمراہ تھے،اس دوران ایم ڈی واسا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کے کہ افشار چوک پر 54 انچ قطر کی سیوریج لائن کی شدید بندش کے بعد سے واسا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی حافظ جما ل روڈ سے ملحقہ علاقوں کے سیوریج کے مسائل کے مستقل حل کے لئے واسا کی جانب سے ہنگامی اقدامات کئے گئے،دولت گیٹ میٹرو اسٹیشن سے مچھلی مارکیٹ افشار چوک تک (54) انچ قطر کی متبادل سیوریج لائن ڈالنے کے کاموں پر 24 گھنٹے کام کیا گیا،الحمدللہ دولت گیٹ میٹرواسٹیشن سے مچھلی مارکیٹ افشار چوک تک 350 فٹ (54) انچ قطر کی سیوریج لائن 77 انچ کی (کیسنگ) تھرسٹ بورنگ کے ذریعے ڈالنے اور 2 سنکنگ مین ہولز کی تعمیر کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور اب 1 سنکنگ مین ہول اور شٹرنگ کے ذریعے 1 ایڈیشنل مین ہول کی تعمیر کی جا رہی ہے انشاءاللہ افشار چوک سے دولت گیٹ میٹرو سٹیشن کی طرف بائی پاس منصوبے کا کام آئندہ دو ہفتوں میں مکمل کرکے اس سائیڈ کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بحال کر دیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں