13

صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کی لہر میں خاطرخواہ کمی

سیکرٹری صحت نبیل اعوان نے بتایا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا متاثرین کے لئے 7499 بیڈز مختص کئے جبکہ 6537 بیڈ زخالی ہیں، لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے 1555 بیڈز مختص۔1346 بیڈز خالی ہیں،صوںہ بھر میں سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے 3327 بیڈز آئسو لیشن وارڈز میں مختص کئے،جبکہ 3076 بیڈز خالی ہیں،لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے 412 بیڈز آئسولیشن وارڈز میں مختص جبکہ 367 بیڈز خالی ہیں،سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ (ایچ ڈی یو) میں 3388 بیڈ ز مختص کئے 2937 بیڈز خالی ہیں،لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا متاثرین کے لیے ایچ ڈی یو میں 865 بیڈز مختص کئے جبکہ 753 بیڈز خالی ہیں،سیکرٹری صحت نے مزید کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے 784 وینٹی لیٹرز کا انتظام کیا گیا 160 وینٹی لیٹرز زیر استعمال، 624 وینٹی لیٹرز تاحال خالی ہیں،انہوں نے کہا کہ لاہور میں سرکاری ہسپتالوں میں 278 وینٹی لیٹرز کا انتظام 52 زیراستعمال اور 226 وینٹی لیٹرز خالی ہیں،سیکرٹری صحت نبیل اعوان نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 299 مریض صحتیاب ہو کر ہسپتالوں سے ڈسچارج ہو گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے 302112 مریض اب تک صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں