11

صوفی بزرگ پیر سید وارث شاہ کے عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز

ملتان(سٹاف رپورٹر)اپنے کلام سے عشق حقیقی سے ملانے والے پنجابی زبان کے شیکسپیئر قصہ ہیر رانجھا کے خالق معروف صوفی بزرگ پیر سید وارث شاہ کے عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز جنڈیالہ شیر خان میں ہو گیا،تقریبات کا آغاز صوبائی پارلیمانی سیکرٹری محمد ندیم قریشی ، رکن صوبائی اسمبلی طلعت فاطمہ نقوی،ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل ابرار عالم،ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ اور ڈی پی او احسن سیف اللہ نے عقیدت مندوں کے ہمراہ مزار کو عرق گلاب سے غسل دیکر کیا،عرس کی تقریبات میں شرکت کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار دی گئی ہیں،عرس کے دوسرے روز ضلع انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا یے اور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،حکومت پنجاب کی جانب سے تقریبات کے آخری روز ہیر گائیکی کا مقابلہ کروایا جائے گا، جس میں پاکستان بھر سے فنکار شرکت کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں