12

ضلعی صدر تحریک انصاف خالد جاوید وڑائچ کی درخواست پر فریقین سکول 10 ستمبر کو عدالت طلب

ملتان(سٹاف رپورٹر)سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ نے ضلعی صدر تحریک انصاف خالد جاوید وڑائچ کی درخواست پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ھوئے 10 ستمبر کو عدالت میں طلب کر لیا ہے، عدالت نے حکم جاری کیا ہے کہ اس دوران عمارت کے حیثیت کو کسی بھی طرح تبدیل کرنے کی کوشش نہ کی جائے،جبکہ پولیس اس بات کو یقینی بنائے کہ اس معاملہ میں کسی بھی طرح کوئی فریق اس عمارت کی حیثیت میں مداخلت نہ کرے،اس سے قبل عدالت میں درخواست حکم امتناعی دائر کرتے ہوئے ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف خالد جاوید وڑائچ نے موقف اختیار کیا کہ نقشبند کے علاقہ میں انہوں نے پچاس فیصد شراکت داری کی بنیاد پر بشری مرزا نامی خاتون کے ساتھ ملکر لاریٹ سکول گرلز کیمپس قائم کیا،اب انکی پارٹنر بشریٰ مرزا اسکول کی حیثیت اور نام کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں، اس حوالے سے استدعا ہے کہ انہیں ایسا کرنے سے باز و ممنوع رکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں