17

ضلعی کچہری میں وکیل اور ملزموں میں ہاتھا پائی

مظفرگڑھ(نمائندہ پی این این اردو)ضلعی کچہری میں نوجوان وکیل اور عبوری ضمانت کی پیشی پر آئے 2 ملزمان میں ہاتھا پائی‘ تفصیل کے مطابق وکیل مہر قیصر عباس نے رفیق احمد اور شکور احمد کیخلاف مقدمہ درج کرا رکھا تھا گزشتہ روز عبوری ضمانت کرا کے پیشی پر آئے ملزمان رفیق احمد اور شکور احمد اور ان کے ساتھی راشد اور نامعلوم آ گئے وکیل مہر قیصر عباس میں توتکرار کے بعد ہاتھا پائی ہو گئی۔ اس دوران وکیل کی شرٹ پھٹ گئی۔ پولیس اور دیگر وکلاء چھڑانے آ گئے اور2 ملزموں کو قابو کر کے پراسیکیوٹر روم میں بند کردیا‘ سینئر وکیل جنید وجدانی متاثرہ وکیل کو لیکر سیشن جج کی عدالت میں پیش ہو گئے۔ سیشن جج نے ڈی پی او مظفرگڑھ کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔ پولیس تھانہ ماڈل سٹی نے ملزموں کو حراست میں لیکر وکیل مہر قیصر عباس کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔ لڑائی جھگڑے سے کچہری میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں