8

ضلع کرم میں آپریشن، دہشتگردوں سے لڑائی میں پاک فوج کا افسراورجوان شہید

راولپنڈی،(پی این این اردو)سکیورٹی فورسز کے کرم ضلع کے علاقہ زیوا میں آپریشن کے دوران دہشتگردوں کیساتھ لڑائی میں پاک فوج کے ایک افسر اور جوان نے وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر دیا ہے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران تین دہشت گردوں کو بھی جہنم واصل کیا گیا۔ علاقے میں باقی دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں 25 سالہ کیپٹن باسط اور سپاہی حضرت بلال شہید ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں