12

ظالم باپ کا 15 سالہ بیٹی کو زنجیروں سے باندھ کر تشدد، پولیس نے دارالامان منتقل کر دیا

پاکپتن(نمائندہ پی این این اردو)پاکپتن میں باپ کا 15 سالہ بیٹی کو زنجیروں سے باندھ کر تشدد، پولیس نے ایک ماہ بعد زنجیروں میں جکڑی لڑکی کو بازیاب کروا کر دارالامان منتقل کر دیا،محلہ ضیاء نگر میں کام نہ کرنے پر محمد اختر نے اپنی 15 سالہ بیٹی کو زنجیروں سے باندھ کر گھر میں بند کردیا،ملزم اپنی ہی بیٹی کو بدترین تشدد کا نشانہ بھی بناتا رہا۔ پولیس نے ایک ماہ سے جکڑی لڑکی کو گھر سے بازیاب کروا کر دارالامان منتقل کر دیا،پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں