17

عافیہ صدیقی پر ساتھی قیدی کا حملہ، امریکا سے معاملہ اٹھایا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر ساتھی قیدی کے حملے پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے نے امریکی حکام سے یہ معاملہ اٹھایا ہے،ترجمان دفتر خارجہ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے کہا کہ 30 جولائی کو عافیہ صدیقی پر ساتھی قیدی کے ذریعے حملے کے بارے میں معلوم ہوا، واشنگٹن میں ہمارے سفارت خانے نے امریکی حکام سے یہ معاملہ اٹھایا،زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ واقعے کے بعد قونصل جنرل نے عافیہ صدیقی سے ملاقات کی ہے، انہیں کچھ معمولی چوٹیں آئیں لیکن وہ ٹھیک ہو رہی تھیں، متعلقہ امریکی حکام کو شکایت درج کرا دی گئی ہے،ترجمان کے مطابق امریکی حکام کے ساتھ واقعے کی مکمل تحقیقات اور عافیہ صدیقی کی حفاظت یقینی بنانے کی بات کی گئی، قونصل جنرل کی ہر ممکن کوشش ہے کہ عافیہ صدیقی کی مناسب طریقے سے دیکھ بھال ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں