11

عالمی شہرت یافتہ برانڈ گبز کے تحت نئے بسکٹ اپ کا آغاز،”گبز” نے ہمیشہ نئے رابطوں پر زور دیا ہے،چئیرمین ایس ایم فوڈ چوہدری ذوالفقار علی


ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان کے صف اول کے بسکٹ بنانے والے ادارے ایس ایم فوڈ میکرز نے عالمی شہرت یافتہ برانڈ گبز کے تحت نئے بسکٹ UP کا آغاز کر دیا،نیا بسکٹ Up classic cookie کے نام سے لاؤنج کیا گیا ہے ، یہ بسکٹ دو ذائقوں میں متعارف کرایا گیا ہے (ایگ ملک ، ایگ ملک اینڈ چاکلیٹ)، بسکٹ UP کی لاؤنجنک افتتاحی تقریب کے موقع پر چیئرمین ایس ایم فوڈ چوہدری ذوالفقار علی انجم نے میڈیا اور مارکیٹنگ سٹاف سے مخاطب ہو کر کہا کہ UP (اپ) بسکٹ اپنی نوعیت کا منفرد بسکٹ ہے ، ذائقہ میں بے مثال ہے جو بڑوں اور چھوٹوں کا پسندیدہ ذائقہ ہے اور Egg and milk کا حسین امتزاج ہے ، چیرمین ایس ایم فوڈز نے کہا کہ “گبز” نے ہمیشہ نئے رابطوں پر زور دیا ہے جس سے منفرد تصورات اور آئیڈیاز کے ذریعے اسے مطلوبہ مارکیٹ میں رسائی ہو اور اپنے مدمقابل سے بہتر کوالٹی مارکیٹ میں بھیجی جاۓ اسی وجہ سے عوام “گبز” کی فوڈ آئٹمز پسند کرتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اپ بسکٹ “UP Cookies” ڈنمارک اور جرمن سے منگوائے گئے جدید پلانٹ پر تیار کیا گیا ہے ۔ یہ پلانٹ حفظان صحت اور کوالٹی کے معیار کو ہمیشہ برقرار رکھتا ہے،اس پلانٹ کے نصب کرنے اور پیداوار شروع کرنے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں ۔ UP Cookies نئی اور بہترین کوالٹی کا حامل ہے، ہم اپنے صارفین کو بہترین لطف کا مزہ فراہم کرتے ہیں،اور امید کرتے ہیں کہ لوگ اس نئے ذائقہ کو بھی اسی طرح پسند کریں گے،جیسے وہ ہماری پیش کردہ دیگر پروڈکٹس کو دل سے پسند کرتے ہیں، UP Cookies کی لاؤنجنک کی افتتاح کے موقع پر چیرمین ایس ایم فوڈ و وولکا انٹرنیشنل نے کیک کاٹا اور اپنی ٹیم کی کامیابی کی دعا کرائی ، اس تقریب میں ان کے ہمراہ چوہدری ندیم (جی ایم آپریشن اینڈ اکاؤنٹ) ، سید سجاد رئیس (جی ایم سیلز اینڈ مارکیٹنگ) ، ریاض الحق (پروڈکشن مینیجر) ، عبد المجید (گروپ CFO) ، وسیم شہزاد (CFO) ، رانا ناصر اقبال (ڈپٹی جنرل مینیجر ایڈمن) ، چوہدری خالد محمود ، سعد مسعود (مارکیٹنگ مینیجر) ، فرخ بھٹی ( اسسٹنٹ مارکیٹنگ مینیجر ) ، عرفان اسلم( Head HR) ، دانش بخاری( پرسونل مینیجر) ، محمد عامر (سیلز مینیجر گبز) ، محمد شاہد (اسسٹنٹ جی ایم سیلز اینڈ مارکیٹنگ )موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں