10

عالمی کمپنیوں کی پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے آمادگی خوش آئند ہے،پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی

ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ بزدار حکومت کے موثر اقدامات کی بدولت دبئی ایکسپو میں بہترین انداز میں صوبے کی ترجمانی ہو رہی ہے اور دنیا بھر میں پنجاب کا روشن چہرہ پیش کر کے سیاحت کو فروغ دیا جارہا ہے،دبئی ایکسپو میں پنجاب حکومت کی کامیابیوں کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی کمپنیاں پنجاب میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی ہیں اور پنجاب کی مصنوعات اور اشیا کو دنیا بھر کے سامنے پیش کیا جارہا ہے،انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے 20 کمپنیوں سے معاہدے ہوچکے ہیں،ان معاہدوں سے 45 ارب سے زائد کی سرمایہ کاری کے روشن امکانات ہیں،انہوں نے کہا کہ عالمی کمپنیوں کی پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے آمادگی خوش آئند ہےاور یہ کمپنیاں عالمی سطح پر بڑا نام اور مقام رکھتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں