15

عامر لیاقت حسین کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)عامر لیاقت حسین نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا،انہوں نے کہا کہ استعفٰی ارسال کر دیا، اللہ عمران خان اور تحریک انصاف کا حامی و نا صر ہو،خیال رہے عامر لیاقت نے اپنے مستعفی ہونے کی فی الحال کوئی وجہ بیان نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے اپنے ٹویٹ میں یہ بتایا ہے کہ استعفیٰ کس کو بھیجا ہے،قواعد و ضوابط کے مطابق استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجا جانا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں