12

عام خاص باغ میں جشن آزادی کے سلسلے میں تقریب،سیکرٹری ہائوسنگ لیاقت علی چٹھہ سمیت دیگر شخصیات کی شرکت

ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم پاکستان کی کلین اینڈ گرین مہم کے تحت شہر میں ہزاروں درختوں کی شجر کاری مکمل کی جا چکی ہے،جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں شجر کاری مہم جو ش وجذ بہ سے جاری ہے،درخت وقت کی اہم ضرورت ہے،جشن آزادی کے پر مسرت موقع پر شہر بھر کو سر سبز و شاداب کر رہے ہیں،خواتین و بچوں کا مہم میں شرکت کرنا اس کی کامیابی کا ثبوت ہے،سیکرٹری ہاؤ سنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے ان خیالات کا اظہار عام خاص باغ میں جشن آزادی کے سلسلے تقریب سے خطاب ، کیک کاٹنے اور شجر کاری کرنے کے موقع پر کیا،اس مو قع پر چیئر مین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ، ضلعی صدر پی ٹی آئی خالد جاوید وڑائچ، ڈایر یکٹر ایڈمن پی ایچ اے لطیف خان، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ملک محمد سمیع، ڈایریکٹر فاٹا طاہر جاوید انصاری اور ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال بھی موجود تھے،سیکرٹری ہاؤ سنگ نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہو گیا ہے،شجر کاری کا دائرہ کار دیگر اضلاع میں بھی بڑھائے گے،چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ ملتان آج جھنڈیوں اور جھنڈوں کے ساتھ ساتھ درخت بھی لگا رہے ہیں،مون سون شجرکاری کے سلسلے میں 31 دسمبر تک درخت لگائے گے،خالد جاوید وڑائچ نے اس موقع پر کہا کہ خواتین اور بچوں کا شجرکاری میں شرکت کرنا خوش آئند ہے،طلبا و طالبات کو بھی شجر کاری میں شرکت کرنی چاہیے۔ شجر کاری کے فروغ کیلئے موجودہ حکومت پر عزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں