6

عبدالحکیم،ڈکیتی کے جھوٹے مقدمے میں اٹھائی گئی خواتین سے تھانیدار کی فحش حرکات

باگڑ سرگانہ(نمائندہ پی این این اردو )عبدالحکیم پولیس نے بھتہ نہ دینے پر دو خواتین اٹھالیں، ڈکیتی کا مقدمہ درج ،شمشاد بی بی نے اینٹی کرپشن کو درخواست دیدی عبدالحکیم کی رہائشی شمشاد بی بی اور رضیہ بی بی نے الزام عائد کیا ہے کہ ایس ایچ او عبدالحکیم رشید احمد اور اے ایس آئی اشرف نے دیگر عملہ کے ہمراہ گھر میں بغیر وارنٹ داخل ہوکر لاکھوں روپے مالیت کے طلاء زیورات اور نقد رقم اٹھالی اور ڈکیٹی کے جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کرکے ایس ایچ او رات بھر اپنے کمرے میں محبوس رکھ کر فحش حرکات کرتا رہا اور دو لاکھ روپے رشوت لیکر بھی بلیک میل کیا گیا، ہم پر نا حق تشدد کیا گیا ،شمشاد بی بی کی درخواست پر ایس ایچ او عبدالحکیم سمیت اس واقعہ میں ملوث اہلکاروں کو اینٹی کرپشن نے طلب کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں