8

عثمانیہ پارک میں مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح

ملتان(سٹاف رپورٹر)چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا ہے کہ نیم، پیپل اور ٹرمینلیا اور دیگر مقامی درختوں کی شجر کاری کر رہے ہیں،پارکوں، گرین بیلٹس اور دیگر مقامات پر ہزاروں درختوں کی شجر کاری مکمل کر چکے ہیں،انھوں نے ان خیالات کا اظہار عثمانیہ پارک میں شجر کاری کے موقع پر کیا،اس موقع پرڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا بھی موجود تھے،چیئرمین پی ایچ اے نے مزید کہا کہ پی ایچ اے ملتان مون سون آزادی شجر کاری مہم کو بھر پور انداز سے منا رہیں ہے،اس بار جھنڈیوں اور جھنڈوں کے ساتھ ساتھ درختوں اور پودوں کی شجر کاری کو بھی یقینی بنا یا جا رہا ہے، ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے اس موقع پر کہا کہ پودوں کی شجر کاری کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت اور تزئن وآرائش کو بھی یقینی بنا رہے ہیں، پارکوں اور گرین بیلٹس کو سر سبز وشاداب بنا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں