16

عثمان بزدار “ترقی سب کیلئے” پر عمل پیرا، کسی علاقے سے زیادتی نہیں ہوگی،فیاض چوہان

لاہور(بیورو رپورٹ)ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ عثمان بزدار “ترقی سب کے لیے” کے نعرے پر عمل پیرا ہیں، اب کسی علاقے، کسی ضلع کے ساتھ وسائل کی تقسیم بارے زیادتی نہیں ہوگی،ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ دن ہوا ہوئے جب پسماندہ علاقوں کیلئے مختص فنڈز من پسند اضلاع میں لگائے جاتے تھے،آج پنجاب کے چپے چپے میں فنڈز اور ترقیاتی منصوبوں کی یکساں تقسیم ہو رہی ہے،راولپنڈی، لاہور ہو یا کوہ سلیمان، ہر جگہ ضروری ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں،ترجمان حکومت پنجاب نے کہا کہ فورٹ منرو کیلئے تقریباً 90 کروڑ سے آٹھ منومصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد اس سلسلے کی کڑی ہے،فورٹ منرو واٹر سپلائی، ریسکیو سٹیشن، سکولوں اور ریزارٹ اپ گریڈیشن، سڑکوں کی تعمیر شامل ہیں۔ اسی طرح راولپنڈی کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے ڈھڈوچہ ڈیم کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے،تکمیل کے بعد یہ ڈیم روزانہ 35 ملین گیلن صاف پانی راولپنڈی کے شہریوں کو مہیا کرے گا،ان کا کہنا تھا کہ کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی بحالی اور فعال ہونے سے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہو سکے گی،”بزدار حکومت کا نعرہ، سارا پنجاب ہمارا” کی بنیاد پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں