9

عثمان غنی روڈ پرڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں،ڈاکو نقدی لوٹ کر فرار،تاجروں کا احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر)عثمان غنی روڈ پر ڈکیتی کی وارداتیں ڈاکو 4لاکھ سے ذائد نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے،واقعہ کے خلاف عثمان غنی روڈ کے تاجروں کا احتجاج ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا،ڈی ایس پی کی ایک ہفتہ میں ڈاکو گرفتار کرنے اور رقم واپس دلانے کا وعدہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے جنرل سیکرٹری عزیز الرحمان انصاری کو یقین دہانی کرانے پر احتجاج مو خرکر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق عثمان غنی روڈ نزد کھاد فیکٹری پر نامعلوم ڈاکوؤں نے ملتان سینٹری اسٹور پر واردات کرتے ہوئے اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ دس ہزار جبکہ محمد سلمان کی دکان پر تین لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے آئے روز وارداتوں اور چوریوں سے ستائے تاجروں نے ڈکیتی وارداتوں کی اطلاع پر عثمان غنی روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن انصاری اور انجمن تاجران عثمان غنی روڈ کے صدر چوہدری رمضان،چیئرمین غلام جیلانی،چیئرمین حاجی خالد،سینیئر نائب صدر محمد انیس،جنرل سیکرٹری جہانگیر بدریوسی چیئرمین رانا عارف،سیف گجر،اکرم مغل،اجمل شاہ،فیاض جٹ موقع پر پہنچ گئے اور تاجروں کے ساتھ احتجاج کرتے ہوئے ڈی ایس پی شیخ حیدر سے بھی ملاقات کی اور پے در پے چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر احتجاج کرتے ہوئے ریکوری اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور تاجروں کو تحفظ دینے کا بھی مطالبہ کیا جس پر ڈی ایس پی شیخ حیدر نے تاجروں کو یقین دلایا کہ ایک ہفتہ میں رزلٹ دیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں