11

عدالت کا ایس ایچ او تھانہ گلگشت کو پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے محبت کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ گلگشت کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے،فاضل عدالت میں خاتون فضین وسیم نے ہراسمنٹ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس نے اپنی مرضی سے شہریار حفیظ سے پسند کی شادی کرلی تھی چونکہ والدین اسکی شادی کسی عمر رسیدہ شخص سے کرنا چاہتے تھے اب شادی کرنے پر قریبی رشتے دار جان دشمن بن گئے ہیں اور طلاق نہ لینے پر شدید نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں،جو کہ بلکل غیر قانونی اقدام ہے اس لئے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کو مذکورہ افراد کے ایماء پر ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں