9

عدلیہ سے اپیل ہے شہباز کیخلاف مقدمات کو روزانہ کی بنیاد پر چلایا جائے،فواد چوہدری

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ سے اپیل ہے شہباز شریف کے خلاف مقدمات کوروزانہ کی بنیاد پرچلایا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے،اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی طرح ڈیڑھ گھنٹہ تقریرنہیں کرنا چاہتا،پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر کے خلاف پاکستان میں دوکیس اس وقت چل رہے ہیں،شہباز شریف کیس میں 6 ماہ تک اس عدالت میں جج ہی نہیں تھا، ان کیخلاف مقدمہ روزانہ کی بنیاد پرنہیں چل رہا، ہمارا مطالبہ ہے کہ شہبازشریف کیس کوروزانہ کی بنیاد پرسنا جائے،ان کا کہنا تھا کہ العربیہ، رمضان شوگر ملز کو منی لانڈرنگ نیٹ ورک چلا رہا تھا، العربیہ، رمضان شوگر ملز کے 57 اکاؤنٹس میں مختلف لوگوں نے پیسے جمع کرائے، العربیہ مل کے چپڑاسی ملک مقصود کے اکاؤنٹ میں پیسے آئے، محمد وارث کے اکاؤنٹ میں 2.5 ارب روپے منتقل کئے گئے،محمد وارث مشتاق چینی والے کا ڈرائیورہے،اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ محمد اسلم چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں بھی پیسے آئے،مشتاق چینی والے کے اکاؤنٹ میں بھی اربوں روپے آئے،یہ لسٹ دیکھ کرآپ حیران ہوجائیں گے اس ملک کے یہ حالات اورمہنگائی کیوں ہے، اس ملک کواس طرح لوٹا گیا،رمضان شوگر مل کے کلرک غلام شبیر کے اکاؤنٹ میں 1.57 ارب آیا، قیصرعباس کے اکاؤنٹ ایک اعشاریہ 37ارب آیا، گلزارخان انتقال کرگئے ہیں اس کے اکاؤنٹ میں 1.28 ارب کے اکاؤنٹ میں آیا،وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے کہا اگر سلیمان شہباز بری ہو گئے تو وہ بھی بری ہو جائیں گے،شہباز سے پاکستان میں ٹی ٹیزکا پوچھا جائے تو کہتے ہیں سلمان شہبازسے پوچھیں، فیک نیوز پر شہزاد اکبر کیس فائل کر رہے ہیں، لوٹا گیا پیسہ عمران خان کا ذاتی نہیں قوم کا پیسہ ہے، اعلیٰ عدلیہ سے اپیل ہے شہبازشریف کے خلاف مقدمات کوروزانہ کی بنیاد پرچلایا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے، مریم نوازکیس میں کبھی وکیل کی کمرمیں درد ہو جاتا ہے، اس طرح کے فراڈ عدالتوں کے ساتھ کئے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں