12

علیحدہ صوبہ سرائیکستان کیلئے یکم نومبرکو چونگی نمبر9 سے لانگ مارچ کا آغاز کیا جائیگا،آصف خان

ملتان(سٹاف رپورٹر)وسیب کے علیحدہ صوبہ سرائیکستان کیلئے یکم نومبرکو چونگی نمبر9 سے لانگ مارچ کا آغاز کیا جائے گا،یہ مارچ ملتان سے شروع ہوکر وسیب کے24اضلاع سے گزرے گا،ان خیالات کا اظہار وسیب نیشنل تحریک کے چیئرمین آصف خان نے وسیب ہاؤس میں صحافیوں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ سندھیوں کو الگ صوبہ سندھ مل سکتا ہے،بلوچوں کو بلوچستان مل سکتا ہے اور پٹھانوں کیلئے خیبرپختونخوا ہو سکتا ہے تو سرائیکی قوم کے لئے سرائیکستان کیوں نہیں ہو سکتا،انہوں نے کہا کہ صوبہ سرائیکستان بنانے کے لئے صحافی بھائی یکم نومبر کو میرے لانگ مارچ کا ساتھ دیں ہم کب تک غلامی کی زندگی بسر کریں گے صوبہ ہمارا حق ہے اور یہ حق ہم لے کر رہیں گے،انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دوبھرکردیا ہے آئے روز غریب عوام حالات سے تنگ آکر خودکشیاں کررہے ہیں جب الگ صوبہ ہوگا تو مہنگائی،بیروزگاری اور غربت نہیں ہوگی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں