12

علی ٹاؤن میں زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی گھر کے8 افراد کی حالت غیر

ملتان،علی ٹاؤن میں زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی گھر کے 8 افراد کی حالت غیر ہو گئی،زہریلا دودھ پینے کے سبب تمام افراد بے ہوش ہو گئے،واقعے کی اطلاع پرریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی،بے ہوش ہونے والوں میں ارشاد،عامر،ادریس،تنزیلہ،طیبہ،شمیم،فیضہ اور فوزیہ شامل ہیں،متاثرہ فیملی کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا،:ڈاکٹرز کے مطابق تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں