4

علی پورتھانہ کے عقب مسجد کے حجرے سے اسلحہ برآمد،دو ملزمان گرفتار

علی والی(نمائندہ پی این این اردو)تخریب کاری کا منصوبہ ناکام پولیس اور ایجنسیوں کی مشترکہ کارروائی،تھانہ سٹی علی پور کے عقب جامعہ مسجد کے حجرے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برامد دو گرفتار دیگر فرار،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی علی پور کے عقب شاہنواز کالونی سے جامعہ مسجد کے حجرے سے پولیس ذرائع کے مطابق بھاری مقدار میں اسلحہ متعدد پسٹل نائن ایم ایم۔درجن کے قریب تیس بور پسٹل گولیاں اور بارودی مواد برامد ھوا اندرونی زرائع پولیس کے مطابق دو افراد ضیاء الرحمن گجر اور ببل ارائیں نامی شخص کو گرفتار کر لیا دوران تفتیش پکڑے جانے والے دونوں ملزمان نے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دیے جنکی گرفتاری کیلے ڈی ایس پی علی پور کی سربراھی میں چھاپے مار ٹیمیں روانہ ھیں ایس ایچ او سٹی علی پور نے اسلحہ ناجاِئز پکڑے جانے کی تصدیق کردی تاہم مقدمہ درج نہ ہو سکا،جبکہ امام مسجد ابوبکر پولیس ریڈ سے چند لمحے قبل فرار ہوگیا،ذرائع کے مطابق پولیس کے آنے سے قبل ابوبکر کو پولیس کارروائی کی اطلاع ہوگئی تھی اور وہ کچھ رائفل اور دیگرز جدید اسلحہ سمیت فرار ہوگیا تھا ابوبکر اور اسکے ساتھی ایک کالعدم تنظیم کے اہم کارکنان تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں