5

علی چوک سے باوا صفرا روڈ اورمیلہ گراؤنڈ تک نئی سیوریج لائن ڈالنے کے احکامات جاری

ملتان،منیجنگ ڈائر یکٹر واسا ناصر اقبال نے معصوم شاہ روڈ سے ملحقہ علاقوں کو نکاسی آب کے مسائل سے مستقل بنیادوں پر ریلیف دینے کے لئے علی چوک سے باوا صفرا روڈ اور میلہ گراؤنڈ تک نئی سیوریج لائن ڈالنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں،(36) انچ قطر کے پائپ اور میٹریل موقع پر پہنچا دیئے گئے ہیں نئی سیوریج لائن ڈالنے سے سمن آباد، گلبرک کالونی، رائٹرز کالونی سمیت دیگر علاقوں کو نکاسی آب کے دیرینہ مسائل سے نجات ملے گی قبل ازیں مذکورہ علاقوں کا سیوریج کا پانی دولت گیٹ چوک سے مچھلی مارکیٹ کی جانب چونگی نمبر 9ڈسپوزل اسٹیشن پر پہنچتا تھا اب مچھلی مارکیٹ پر سیوریج لائن کی شدید بندش کے بعد معصوم شاہ روڈ کے ایریا کا پانی علی چوک سے نئی سیوریج لائن کے ذریعے موڑ کر میلہ گراؤنڈ تک ٹرنک سیوریج لائن تک ڈالا جائے گا منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال نے ایمرجنسی حالات کے پیش نظر نئی سیوریج لائن کاکام جنگی بنیادوں پر شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں مزید برآں حالیہ موسلا دھار بارش کے بعد انصاری چوک سے فیضان مدینہ چوک تک (3) کراؤن فیلیئر کے واقعات رونما ہونے پر ایم ڈی واسا ناصر اقبال نے معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری کے ہمراہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب موقع کا دورہ کیا اس دوران ایم ڈی واسا نے معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انصاری چوک سے فیضان مدینہ کی جانب سے (48) انچ قطر کی لائن بوسیدہ ہوچکی ہے اور یکے بعد دیگرے (3) کراؤن فیلیئر کے واقعات رونما ہونے پر مزید سیوریج لائن کو تبدیل کیا جائے گا جس پر معاون خصوصی نے سیوریج لائن کی تبدیلی کاکام جلدشروع کروانے کی ہدایت کی منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال نے سیوریج شکایت پر بستی خداداد کا بھی دورہ کیا اور گارڈن ٹاؤن سیوریج سب ڈویژن کو ریلیف کے لئے تمام وسائل برؤے کار لانے کی ہدایت کی جبکہ انہوں نے مچھلی مارکیٹ پر سنکنگ مین ہول کی تعمیر کاکام بھی تیز کرنے کا حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں