11

عمران خان افغانستان سمیت دنیا بھر میں امن کے سب سے بڑے داعی ہیں،فردوس عاشق

لاہور(بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور سابق مشیر اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان افغانستان سمیت دنیا بھر میں امن کے سب سے بڑے داعی ہیں،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے برسوں پہلے افغانستان مسئلہ کاجوحل پیش کیا تھا آج دنیا اسی نقطے پر آن کھڑی ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان افغانستان سمیت دنیا بھر میں امن کے سب سے بڑے داعی ہیں، دنیا میں قیام امن اور ترقی وخوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ وزیراعظم کی قائدانہ صلاحیتیوں سے استفادہ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں