15

عمران خان کا چینی ہم منصب کو ٹیلیفون،داسو حادثہ میں چینی شہریوں کے جانی نقصان پر دلی تعزیت کا اظہار

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو چین کے وزیراعظم لی کے چیانگ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں داسو میں ہونےوالے المناک حادثے میں چین کے شہریوں کے قیمتی جانی نقصان پر دلی تعزیت کااظہار کیا ہے،وزیراعظم آفس کےمیڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام سوگوار خاندانوں کے غم اور پریشانی میں برابر کے شریک ہیں۔ حکومت زخمی چینی باشندوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے،وزیراعظم نے یقین دلایااس واقع کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ پاکستان میں مقیم چینی باشندوں اور مختلف منصوبوں اور اداروں میں کام کرنے والے کارکنوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر اعظم نے اس امر کااعادہ کیا کہ پاکستان اور چین گہرے دوست ہیں اور ہماری دوستی وقت کی ہر آزمائش میں پورااتری ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ مخالف قوتوں کو پاکستان اور چین کے برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں