14

عمران خان کو پیپلزپارٹی یا ن لیگ سےکوئی خطرہ نہیں، وزیر داخلہ شیخ رشید

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو پیپلزپارٹی یا ن لیگ سےکوئی خطرہ نہیں،ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے،5 اگست کو یوم استحصال منایا جائے گا، محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اقدامات جاری ہیں،افغان سفیر کی بیٹی سے متعلق تحقیقات مکمل کر لی ہیں،وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ افغان سفیرکی بیٹی کے کیس میں افغان تحقیقاتی ٹیم آئی ہے، افغان سفیر کی بیٹی ہماری بیٹیوں کی طرح ہے، پولیس نے 11 لوگوں کو پکڑا تھا جن میں 4 ٹیکسی ڈرائیور شامل ہیں، ان سے تفتیش کا ریکارڈ موجود ہے،اسلام آباد پولیس افغان تفتیشی حکام کے جواب دینے کیلئے تیار ہے، ڈپلومیٹک انکلیو کو محفوظ اور ماڈرن بنانے کیلئے ہدایت کی ہے،انہوں نے کہا کہ محرم الحرام سے متعلق جمعرات کو اجلاس طلب کر لیا ہے، ماہ مقدس میں ہرصورت امن وامان برقراررہےگا، چاہتے ہیں کسی کے عقیدے کو چھیڑیں نہ اپنا عقیدہ چھوڑیں،وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے ایف 11 میں سیلاب آیا، ہمارے پاس ریسکیو 1122 ہی نہیں، ڈی سی اسلام آباد کو نالوں پر قائم تمام تجاوزات گرانے کا حکم دیا ہے،جڑواں شہروں کے نالوں پر قائم تجاوزات ختم کریں گے، 30 اگست تک نالوں پرقائم تجاوزات ختم ہونی چاہئیں،ہولی فیملی ہسپتال میں خصوصی اقدامات کرنے جا رہے ہیں، شیخ رشید نے کہا کہ ایف آئی اے، نادرا، سائبرکرائم میں تبادلے کرنے کی ہدایت کی ہے، بیرون ملک نادرا اور پاسپورٹ کے محکمے میں موجودہ افراد واپس آ کررپورٹ کریں، چین ہماراعظیم دوست ہے، ہرمشکل میں ساتھ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں