4

عمران کا انتخابی نشان چینی چوری،مہنگا آٹا ہونا چاہیے،مریم نواز

وادی نیلم،مریم نواز نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ سوغات پاکستان میں تباہی کے بعد آزاد کشمیر میں بربادی کی خواہشمند ہے، کشمیر کا سودا کرنے والوں کی خاموشی ہی ختم نہیں ہورہی، امریکہ سے واپسی پر ورلڈ کپ جیتنے کا دعویٰ کیا گیا، پانی نہیں ملتا تو اسی ورلڈ کپ میں چلو بھر ڈوب مرو۔شاردہ آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ میرے والد اور مریم نواز خالص کشمیری ہیں، یہاں ہر شخص میں مجھے نواز شریف نظر آرہا ہے، سابق وزیراعظم ہر شخص کے دل میں بستے ہیں۔کشمیریوں کا لیڈر عمران جیسا بزدل انسان نہیں ہوسکتا، کشمیریوں کا لیڈر اور سپہ سالار وہی ہوسکتا ہے جو وزیر اعظم ہوتا ہے بھارتی وزیر اعظم پاکستان کی دھرتی پر تشریف لاتے ہیں، مسئلہ کشمیر نواز شریف کی قیادت میں حل ہوگا۔ سلیکٹڈ کی نہ گھر میں عزت ہے اور نہ ہی باہر، وہ کشمیر کو مودی کی جھولی میں پھینک کر پاکستانیوں کو کہتا ہے کہ 2 منٹ کی خاموشی اختیار کرو۔ عوام کی خاموشی ختم ہوگئی عمران خان کی خاموشی ختم ہونے کانام نہیں لے رہی۔نواز شریف نے کہا تھا عمران خان جیسی سوغات کو جہاں سے لائے ہو واپس لے جاؤ،آج وہی سوغات پاکستانیوں پر قہر بن کر ٹوٹی ہے، سلیکٹڈ نے کشمیر کو بھارت کی جھولی میں ڈال دیا،ٹرمپ سے ملاقات کے بعد عمران خان نے کہا کہ میں ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں۔ملک میں غریبوں کی کمر بوجھ سے نہیں مہنگائی کی وجہ سے جھکی ہوئی ہے، عمران خان کا نام لینے پر چینی اور آٹے کی قطاریں ذہن میں آتی ہیں، عمران خان روزہ داروں کو بھکاریوں کی طرح چینی دینے کے حوالے سے یاد آتا ہے، قطاروں میں چینی دینے کے ساتھ انگوٹھے پر نشان لگائے گئے۔2018 میں عمران خان نے بلے کے نشان پر انتخابات چوری کیے تھے، عمران خان کا انتخابی نشان کشمیر فروشی،چینی چوری اور مہنگا آٹا ہونا چاہیے۔ جو سلیکٹرز کے ساتھ مل اقتدار میں آیا ہو اسے آزادی کا کیا علم ہوگا، آر ٹی ایس بٹھا کر ووٹ چوری کرنے والے کو آزادی کی اہمیت کیا پتہ؟۔مسلم لیگ (ن) مقابلہ کرنا سیکھ گئی ہے،ووٹ چوروں کے حلق سے اپنی سیٹیں نکلوائیں گے۔ عوام 25 جولائی کو دھاندلی کرنے والوں کو گریبان سے پکڑیں۔مریم نواز نے خواتین سے گفتگو کی اور خواتین نے ان کے ساتھ سیلفیاؒں بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسئلہ کشمیر حل ہوا تو نوازشریف کی قیادت میں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں