17

عمرشریف کی اہلیہ نے جرمنی میں ایئرایمبولینس خراب ہونے کی تردید کر دی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)عمرشریف کی اہلیہ نے کچھ ٹی وی چینلز پر چلنے والے خبر کی تردید کر دی، کہا جرمنی میں ایئرایمبولینس کے خراب ہونے کی اطلاع غلط ہے، یہاں ایئرکرافٹ تبدیل ہوا ہے،عمرشریف کی اہلیہ زرین غزل نے دنیا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ہم جرمنی میں موجود ہیں، یہاں ایئرکرافٹ شیڈول کے مطابق تبدیل ہو گا، زرین غزل نے بتایا کہ ٹورنٹو اور آئس لینڈ میں ری فیولنگ کیلئے طیارہ اترے گا، عمر شریف کی طبعیت بہت بہتر ہے،عمرشریف کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ جرمنی میں قونصل جنرل سے بھی ملاقات ہو گی، جس طرح قوم نے ساتھ دیا مشکورہیں، دعاوں کی اپیل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں