7

عمرشریف کی طبعیت بدستور ناساز، بیٹے نے دعاؤں کی اپیل کردی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کامیڈین اداکار عمرشریف کی طبعیت بدستور ناساز ہے، بیٹے نے دعاؤں کی اپیل کردی۔ اداکارکی سوشل میڈیا پر تصویر بھی وائرل ہو گئی،عارضہ قلب میں مبتلا لیجنڈ اداکار عمرشریف کی طبیعت بدستور خراب ہے، اداکار ہسپتال میں زیرعلاج ہیں اور ان کی حالت میں کوئی بہتری نظر نہیں آرہی،ان کے بیٹے جواد عمرکا کہنا ہے کہ والد کی طبیعت میں تاحال کوئی بہتری نہیں آئی، والد اس وقت بالکل ہوش میں نہیں اور چند منٹ ہوش آنے پر بھی کسی کو نہیں پہچان رہے،پوری قوم سے والد کی صحت یابی کے لئے دعاؤں کی اپیل کرتا ہوں،اداکار کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں کافی علیل دکھائی دے رہے ہیں،ادھر دوسری جانب ڈاکٹروں کے مطابق دل کا مرض بہت زیادہ بگڑ گیا ہے، اگر امریکا نہیں بھیجا گیا تو اوپن ہارٹ سرجری کی طرف جانا ہوگا،عمر شریف صاحب کے خاندان کے تعاون سے وزیراعظم کے آفس نے عمر شریف کے ویزہ سے متعلق تمام کوائف متعلقہ سفارتخانے کو بجھوا دئیے ہیں، انشاللہ بہت جلد ان کو ویزہ ایشو ہو جائے گا، وزیراعظم آفس ان کے خاندان سے لگاتا رابطے میں ہے اور ہر ممکن تعاون کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں