3

عمری گینگ کے 3 ملزمان گرفتار،4 کلو سے زائد چرس برآمد

ملتان(کرائم رپورٹر)تھانہ بدھلہ سنت پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش عمرحیات عرف عمری گینگ کے خلاف کارروائی کی،پولیس نے کارروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش عمری گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کی شناخت عمر حیات عرف عمری ، نسرین عرف کرن اور محمد امجد سے ہوئی، گرفتار ملزم سے پونے چار کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی گئی،پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں