13

عمر شریف کی میت جرمنی میں ورثا کے حوالے، آج ائیرپورٹ منتقل کی جائے گی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اداکار عمر شریف کی میت جرمنی میں ورثا کے حوالے کر دی گئی، میت کو آج ہی ائیرپورٹ منتقل کیا جائے گا،بتایا گیا ہےکہ عمر شریف کی میت کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب کراچی پہنچایا جائے گا،اداکار عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے کراچی میں حضرت عبداللہ شاہ غازی ؒ کے مزار پر حاضری دی اور والد کی تدفین کیلئے قبر کی جگہ کا تعین کرنے کیلئے دیگر لواحقین اور انتظامیہ سے مشاورت کی،اس موقع پر جواد عمرکا کہنا تھا کہ قبر کیلئے جگہ کے تعین کے بعد قبر کی تیاری کا عمل شروع کیا جائے گا،عمر شریف کی میت کراچی پہنچنے پر نماز جنازہ کا اعلان کیا جائے گا، جواد عمر نے مزید کہا کہ صوبائی و وفاقی حکومت اور جرمنی میں پاکستانی قونصلیٹ کے تعاون پر مشکور ہیں، والد سے والہانہ محبت پر ان کے پرستاروں اور میڈیا کے بھی شکر گزار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں