6

عملدار کالج میں شجرکاری کا افتتاح،ملتان کا درجہ حرارت 2 سینٹی گریڈ کم کرنا مشن ہے،کمشنر

ملتان،ڈویژنل انتظامیہ،پی ایچ اے نے تعلیمی اداروں کو سر سبز بنانے کیلئے ہمقدم ہوتے ہوئے عملدار حسین کالج میں پلکن،پیپل کے 25 تیار درخت لگا دئیے،کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے سٹوڈنٹس کے ہمراہ کالج میں درخت لگائے،اس موقع پر پرنسپل علمدار حسین کالج علی سخنور، چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ ،ڈی جی پی ایچ اے شفقت رضا، طلباء، اساتذہ، سول سوسائٹی کے افراد موجودتھے،کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے کہا کہ طلبا اپنےحصہ کا پودا لگا کر وزیر اعظم کے گرین پاکستان وژن کا ساتھ دیں،ڈویژن کے سرکاری سکولوں و ہسپتالوں میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد پودے لگائے گئے ہیں،شہر اولیا میں ابتک 5500 سے زائد لوکل اجناس کے تیار درختوں کی شجرکاری کی جاچکی ہے،انہوں نے کہا کہ شہر اولیا میں 5 مایاواکی جنگلوں پر کام جاری ہے،خدمت آپکی دہلیز2، کے دوسرے ہفتے کو شجرکاری سے منسوب کیا گیا ہے،جس میں پی ایچ اے ملتان پورے پنجاب میں نمایاں پوزیشن حاصل کرے گا۔ انہوں نے اس وزم کا اظہار کیا کہ ملتان کا درجہ حرارت 2 سینٹی گریڈ کم کرکے رہوں گا،انہوں نے مزید کہا کہ نئ نسل کو صاف ماحول کی فراہمی کیلئے تمام مکاتب فکر کو اپنی ذمہ دادی نبھانہ ہوگی،اس موقع پر چئیرمن پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ نے کہا کہ
پچھلی حکومتوں نے شجرکاری پر توجہ نہیں دی،پی ٹی آئی حکومت نے شجرکاری کو قومی پالیسی بنایا ہے،ڈی جی شفقت رضا نے کہا کہ پی ایچ اے جنگی بنیادوں شہر میں شجرکاری کر رہی ہیں،تمام درختوں کی حفاظت کا میکنزم تیار کیا گیا ہے،بعد ازاں کمشنر ملتان جاوید اختر محمود،چئیرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ، پرنسپل علمدار حسین کالج علی سخنور نے طلباء سے وزیراعظم پاکستان ے گرین پاکستان وژن بارے خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں