5

عملہ کی نوازشات، کروڑوں کے فراڈ میں ملوث ملزم شیخ زید ہسپتال منتقل

رحیم یار خان،سرکاری افسران کاروباری شخصیات، تاجر بینک منیجرز سمیت کار شو روم اور رینٹ اے کار مالکان کو کروڑوں روپے کا چونا لگانے والا گرفتارملزم جیل عملہ کی ملی بھگت سے شیخ زید ہسپتال منتقل،تفصیل کے مطابق چند روز قبل انکشاف ہوا کہ سرکاری افسران، کاروباری شخصیات، تاجر، بینک منیجر،کارشوروم اور رینٹ اے کار مالکان کو کروڑوں روپے کا چونا لگانے والا گرفتار ملزم بغیر کسی بیماری کے شیخ زید ہسپتال میں زیرعلاج ہے، ویڈیو بنانے کے دوران گرفتار زیرعلاج ملزم شہزاد جس پر رانا لیاقت نامی شہری سے72لاکھ روپے کا فراڈ کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر افراد سے بھی کروڑوں روپے مالیت کے فراڈ کاالزام ہے کو عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر گرفتارکرکے ڈسٹرکٹ جیل منتقل کیاگیا تھا نے جیل ہسپتال و عملہ کے ساتھ ساتھ شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹروں و عملہ سے ملی بھگت کرکے بغیر کسی بیماری کے خود کو شیخ زید ہسپتال منتقل کروالیا، جس کامقصد ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کرناہے۔ جس پر سپرنٹنڈنٹ جیل سید بابرعلی اورایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر آغا توحید احمد نے مریض اور مرض کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں