10

عوامی مسائل کے تدارک کیلئے سرخ فیتہ کلچر کی سختی سے حوصلہ شکنی کی جائے،ڈپٹی کمشنر عامر کریم

ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے شہریوں کی دادرسی کیلئے اوپن ڈور پالیسی کا نفاذ کردیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے اپنے دفتر کے دروازے کھلے رکھنے کا حکم دیا،دفتر میں آنیوالے درخواست گزاروں کی شنوائی کی،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں کی جانب سے موثر سروس ڈیلیوری کے ذریعے ہی عوام کا اعتماد بحال کیا جاسکتا ہے،تمام ضلعی محکموں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ عوامی مسائل کے تدارک کیلئے سرخ فیتہ کلچر کی سختی سے حوصلہ شکنی کی جائے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بزرگ شہریوں کی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے موقع پر انکی دادرسی بھی کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں