4

عوام شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،محمد ندیم قریشی

ملتان( کامران سعید سے )صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ ”خدمت آپکی دہلیز پر” پروگرام کے تحت چھٹے ہفتے میں سرسبز وشاداب پنجاب مہم کا آغاز کر دیا گیا ھے،جس کے دوران صوبہ بھر میں بھرپور انداز میں ٹری پلانٹیشن کی جا رہی ہے،چھوٹے بڑے شہروں میں اربن فاریسٹ کمپین کا آغاز کر دیا گیا ہے،جس کے تحت شہروں کے چھوٹے بڑے پارکوں سڑکوں کے کناروں اور چوراھوں پر میاواکی تکنیک کے تحت شجر کاری کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ تمام شہریوں کو چاہئے کہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں،تا ہم مل جل کر اپنی آنے والی نسلوں کے لئے ایساماحول پیدا کر سکیں کہ جس میں ہماری آنے والی نسلیں ماحولیاتی آلودگی جیسے خطرات سے محفوظ رہ سکیں،ان کا کہنا تھا کہ جہاں دنیا کے اور بہت سے ممالک ماحولیاتی آلودگی کا سامنا کر رھے ھیں وہاں ھمارا خطہ بھی اس مصیبت کا شکار ہے، ہمیں اس مصیبت سے نکلنے کے لئے بھرپور طریقے اور دلجمی سے کام کرنا ہوگا اور اس سلسلے کو کامیاب بنانے کیلئے حکومت کیساتھ ساتھ نجی اداروں اور افراد کا تعاون بھی ناگزیر ہے،پارلیمانی سیکرٹری و رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ عوام اس شجرکاری مہم کا حصہ بنیں اور اپنے حصے کا پودا ضرور لگائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں